عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 141
عائلی مسائل اور ان کا حل میں جو کا ایک دانہ تک نہیں۔حضرت علیؓ نے فرمایا کہ اے فاطمہ ! مجھ سے تم نے ذکر کیوں نہیں کیا کہ میں کوئی انتظام کرتا۔انہوں نے جواب دیا کہ میرے باپ ا نے رخصتی کے وقت نصیحت کی تھی کہ میں کبھی سوال کر کے آپ کو شرمندہ نہ کروں۔یہ نہ ہو کہ آپ کے حالات ایسے ہوں اور میں سوال کروں اور وہ میری خواہش پوری نہ ہو سکے اور اس کی وجہ سے آپ پر لے کر یا ہو کہ پر بوجھ پڑے یا قرض لے کر پورا کریں یا ویسے دل میں ایک پریشانی پیدا ہو کہ میں اس کی خواہش پوری نہیں کر سکا۔تو یہ ایک ایسی بات ہے جو ہر عورت کے لئے مشعل راہ ہے۔ہر اُس عورت کے لئے جو خاوندوں سے ناجائز مطالبات کرتی ہیں“۔۔(جلسہ سالانہ یو کے خطاب از مستورات فرمودہ 28 جولائی 2007ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 13/ نومبر 2015ء) حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے جلسہ سالانہ یوکے2010ء کے موقع پر فرمایا: اگر ہر عورت اس بات کو سمجھ لے کہ اُس کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور اُن کی بجا آوری اس نے اس لئے نہیں کرنی کہ کہیں خاوند ، باپ یا بھائی کی نظر میں آکر اُن کی طرف سے کسی سزا کی سزاوار نہ بن جائے بلکہ ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا احساس اس لئے ہمیشہ دلوں میں رکھنا ہے اور اُسے پختہ کرنا ہے کہ ایک خدا ہے جو عالم الغیب ہے، جو غیب کا علم رکھتا ہے، جو ہماری ہر حرکت وسکون کو دیکھ رہا ہے، ہر وقت اُس کی نظر اپنی مخلوق پر پڑ رہی ہے۔ہر ایک کا 141