تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 47
۴۷ ابطال الوہیت مسیح جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو ہم اس کی مانند ہوں گے۔اور یوحنا ۴ باب سے میں کہا ہے۔ہر ایک جو محبت رکھتا ہے سو خدا سے پیدا ہوا ہے۔اور یوحنا کے پہلے خط ۳ باب ۹ میں ہے۔ہر ایک جوخدا سے پیدا ہوا ہے گناہ نہیں کرتا کیونکہ اس کا تم اس میں رہتا ہے اور وہ گناہ کر نہیں سکتا کیونکہ خدا سے پیدا ہوا ہے۔اسی سے خدا کے فرزند اور شیطان کے فرزند ظاہر ہیں۔طبیطس جو عام ایمان کی رو سے میرا فرزند حقیقی ہے۔طبیطس اباب ۴۔پیدائش ۶ باب ۳ خدا کے بیٹوں نے آدمیوں کی بیٹیوں سے جو خوبصورت تھیں حسب پسند جو روئیں بنا ئیں۔ان آیات صدر میں غور کرو کہیں ابن اللہ خدائے مجسم کے معنے دیتا ہے۔نہیں نہیں۔چوتھی دلیل وہ معجزات اور کرشمے ہیں جو حضرت مسیح نے دکھلائے۔مگر معجزات اور کرشموں سے بھی الوہیت مسیح کا اثبات صحیح نہیں کیونکہ معجزات مسیح میں بڑا اور عمدہ اور اعلیٰ درجہ کا اعجاز مُردوں کا زندہ کرنا۔الا اس میں بھی مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں جس سے اس کی الوہیت ثابت ہو۔ایلیا نے بھی مردوں کو زندہ کیا۔اسلاطین ۱۷ باب ۲۲۔السیع نے بھی مردوں کو زندہ کیا۔۲ سلاطین ۴ باب ۳۵ - الیسع مردہ کی لاش نے بھی مردہ کو زندہ کیا۔۲ سلاطین ۱۲ باب ۲۱ - حز قیل نے ہزاروں پُرانے مردوں کو زندہ کیا۔حز قیل ۳۷ باب ۱۰۔موسیٰ اور ہارون نے لکڑی کا سانپ بنایا۔خروج ے باب ۱۰۔موسیٰ اور ہارون نے گردو غبار کو جاندار جوئیں بنایا خروج ۸ باب ۱۷۔یہ سب لوگ چونکہ اسرائیلی ہیں پس حسب محاورہ و تصدیق خروج ۴ باب ۲۲ - استثناء ۱۴ باب ۱و۲ ،۳ باب ۱۹۔خدا کے بیٹے بلکہ پہلو ٹھے ہیں اور انہوں نے مردوں کو بھی زندہ کیا پس چاہئے کہ یہ لوگ بھی بدوں خصوصیت مسیح مجسم خدا ہوں۔جس حالت میں یہ لوگ ابن اللہ بمعنے خدائے مجسم نہ ہوئے با اینکہ انہوں نے مردوں کو بھی زندہ کیا پھر مسیح علیہ السلام کیونکر خدائے مجسم مانے گئے۔دوسرا معجزہ۔بیماروں کو اچھا کرنا۔مگر السیع نے نعمان سپہ سالار کو جو کوڑھی تھے اچھا کیا۔۲ سلاطین ۵ باب ۱۴۔یوسف نے اپنے باپ یعقوب کو آنکھیں دیں۔پیدائش ۴۶ باب ۳۰٫۴۔تیسرا معجزہ۔تھوڑے سے کھانے کو اور شراب کو زیادہ کر دکھلانا۔ایلیا نے مٹھی بھر آٹے کو اور تھوڑے تیل کو بڑھا دیا کہ وہ سال بھر تک تمام نہ ہوا۔اسلاطین ۱۷ باب ۱۲ سے ۱۶ ۱۵