تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 48 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 48

ابطال الوہیت مسیح ۴۸ تک۔الیع نے بھی تیل کو برکت سے بڑھایا۔۲ سلاطین ۴ باب ۲۔۶۔چوتھا معجزہ۔بدوں کشتی دریا پر چلنا۔مگر یا در ہے موسیٰ نے سمندر کو ایسا لٹھ مارا کہ وہ پھٹ گیا اور ایسا وہ سیال پانی الگ الگ کھڑا رہ گیا کہ ہزاروں بنی اسرائیل خشک سمندر سے پار ہو گئے اور فرعون کو داخل ہوتے دبا لیا۔خروج ۱۴ باب ۲۱ ۲۲۔یوشع نے میر دن کو پایاب ہی نہیں کیا بلکہ سکھلا دیا۔یوشع ۳ باب ۱۷۔ایلیا السیع نے بھی دریا کو دوٹکڑے کر دیا۔۲ سلاطین ۲ باب ۸ سے ۱۵ تک بلکہ حضرت مسیح نے فرمایا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے یہ کام جو میں کرتا ہوں وہ بھی کرے گا۔اور ان سے بڑے کام کرے گا۔اور فرمایا جو ایمان لائے ان کے علامات معجزات ہوں گے۔بلکہ عیسائیوں میں اگر رائی برابر بھی ایمان ہو تو مسیح سے زیادہ معجزے کر سکتے ہیں۔جب مومن ایمان کے وسیلہ مسیح سے بھی بڑے بڑے کام کر سکتا ہے تو حضرت مسیح ان معجزات کے باعث کیونکر مجسم خدا ہو سکتے ہیں معجزات تو صرف ایمان سے بلکہ رائی کے برابر ایمان سے بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔خدا بننے یا صاحب معجزات کو خدا بنانے کی ضرورت نہیں۔پادری صاحبان! حضرت مسیح نے فرمایا جھوٹے نبی اور جھوٹے مسیح بھی کرامتیں دکھلائیں گے۔جس حالت میں جھوٹے نبی اور جھوٹے مسیح کرشمے اور عجائب وغرائب معجزات دکھا سکتے ہیں تو حضرت مسیح ان عجائبات اور تمام تماشوں سے کیونکر یقیناً خدا ہو گئے۔غور سے سنو۔پادری صاحبان۔انجیلی مذاق پر انجیل سے کوئی معجزہ مسیح سے ثابت نہیں کیونکہ معجزات میں پہلا معجزہ مسیح کا مردوں کو زندہ کرنا ہے۔انجیلی محاورہ میں مُردہ کا زندہ ہونا اگر تامل و فکر سے دیکھا جاوے تو کوئی بات مافوق العادت معلوم نہیں ہوتی۔کیونکہ لوقاء اباب ۲۷ میں ہے۔خدا کو سارے دل ساری جان سارے زور سے ساری سمجھ سے پیار کر اور پڑوسی کو، جیسا اپنے ساتھ تو تو جیے گا۔لوقا ۱۵ باب ۲۳۔ایک شخص کا بیٹا باپ سے علیحدہ ہو گیا اور دور چلا گیا جب نادم ہو کے واپس آیا باپ نے خوشی کی اور کہا یہ مر گیا تھا اب جیا ہے یعنی کھو گیا تھا۔اب ملا ہے۔رومی کا خط ۶ باب ۱۰ وہ جو مؤا سو گناہ کی نسبت ایک بارموا پھر جو جیتا ہے خدا کی نسبت جیتا ہے۔اقرنتی ۱۵ باب ۳۱ پولوس کہتا ہے میں ہر روز مرتا ہوں۔یوحنا ۸ باب ۵۲ اور ۶ باب ۴۷۔اگر ۱۶