تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 30 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 30

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۳۰ مکہ کے کفار پر آسمان ایسا ٹوٹ پڑا کہ وہاں ان کا نام ونشان بھی نہ رہا۔یادر ہے ہاجرہ عرب کا کوہ سینا ہے دیکھونا مہ گلیاں ۴ باب ۲۵۔پس معنے ہوں گے ہاجرہ کی پشت سے۔اور فاران خود وادی حجاز کو کہتے ہیں اور شعیر میں دو دفعہ حضور بطور تجار تشریف لے گئے اور بدر کی لڑائی میں بھی ملائکہ کا لشکر اسلام کا گہر امددگار تھا دیکھو قرآن سورہ ال عمران۔پانچواں معجزہ کہ تیرا گھر بڑا ز بنت والا ہو۔یہ کتب مقدسہ سے لیا گیا۔تیرے پتھروں کو سرمہ لگاؤں گا اور تیری بنیاد فیلموں سے ڈالوں گا۔میں تیری فصیلوں کو لعلوں سے اور تیرے پھانکوں میں چمکتے ہوئے جواہر سے اور تیرا سارا احاطہ بیش قیمت پتھروں سے بناؤں گا۔تیرے سب فرزند بھی خدا سے تعلیم پاویں گے۔یسعیاہ ۵۴۰ باب ۱۳۱۲۔اب اگر یہاں مراد حقیقت ہے تو سرمہ میں وہاں کے پتھروں کا لگنا حاجیوں کے سرمہ سے دیکھ لو وہاں کے کھرلوں میں تیار ہوتا ہے اور ان کا حصہ سرمہ میں گھس کر شامل ہوتا ہے اور اس ایک صداقت سے یقین ہے جیسے مکاشفات یوحنا سے ظاہر ہے دیکھو مکاشفات ۲۱ باب ۱۱ باقی بھی پورا ہوگا۔جلدی نہ کرو اور اگر عام زینت ہی لیں جیسے قرآن کے لفظ زخرف اور حز قیل کی ۲۳،۱۶ باب سے ظاہر ہے۔تو اب دیکھ لو مکہ معظمہ کس زینت سے سجایا گیا۔اور اگر ہمارے حضور ہمارے ہادی کا گھر ہی لینا ہے جیسے لفظ بیت لَكَ سے بظا ہر معلوم ہوتا ہے تو اب روضہ اطہر واقدس کا نظارہ کر لو! كيف الوصول الى مدينة مصطفى شتان بين الهند و الزوراء اللهم ارزقنى شهادة في بلد رسولك امين۔چھٹے معجزہ کا بیان سابق کر چکا ہوں۔غور کرو کیسے یہ تمام معجزات پورے ہو گئے۔والحمد لله رب العلمين۔یادداشت عیسائی صاحبان اگر کسی امتحان اور معجزہ کا ظہور پذیر نہ ہونا نقص ہے تو ۳۰