تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 31 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 31

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۳۱ جواب دو جب کسی نے حضرت مسیح کو کہا۔اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو کہہ کہ یہ پتھر روٹی بن جاویں۔اس نے (مسیح نے ) جواب میں کہا۔لکھا ہے انسان صرف روٹی سے نہیں بلکہ ہر ایک بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے جیتا ہے۔پھر شیطان اسے ( مسیح کو ) مقدس شہر میں اپنے ساتھ لے گیا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اسے کہا اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے کیونکہ کہا ہے کہ وہ تیرے لئے اپنے فرشتوں کو فرمائے گا۔اور وے تجھے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے۔ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھس لگے۔یسوع نے اسے کہا یہ بھی لکھا ہے کہ تو خداوند اپنے خدا کومت آزما منتی ۴ باب۔Σ