تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 29
۲۹ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات چلیں گی مگر اس میں یہ لکھا ہے کہ برگزیدوں کو پینے کے لئے ہوویں۔دیکھو یسعیا ۲ باب ۱۷،۱۶۔بنی اسرائیل کے ایسے باغ عربوں کے ہاتھ ضرور آدیں گے جن میں نہریں چلتی ہوں مگر بنی اسرائیل مکہ میں آباد نہیں۔وہ زمانہ ہجرت کے بعد ہے جس میں یہ بشارت پوری ہوگئی۔کفار اہل کتاب کے بہکائے پر دھوکہ دیتے ہیں مگر دیکھونبوی معجزات اور محمد یہ کرامات کیسے زبر دست ہیں۔اللہ تعالیٰ کے برگزیدوں کے واسطے اس بیابان اور صحرا میں ندیاں چل گئیں نہ کفار کے لئے۔دیکھو نہر زبیدہ مکہ میں اور بنی زرقا کی نہر مدینہ طیبہ میں برگزیدوں کے پینے کے واسطے موجود ہیں۔بنو قریظہ اور بنو نضیر کے مکانات برگزیدوں کے قبضہ میں آچکے اور کھجوروں اور انگوروں کے ایسے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں حضور کیا حضور کے خادمان کے پاس وہاں موجود ہیں۔موسیٰ علیہ السلام کے وعدوں سے ( ملک کنعان وغیرہ کی حکومت سے وہ نسل اکثر محروم رہی ) اور حضور کے بابرکات معجزوں سے آپ کی اکثر قوم وعدہ کو دیکھ چکی اور انشاء اللہ یقیناً حقیقی کنعان میں بھی پہنچ جائیں گے۔تیسرا اور چوتھا معجزہ یہ کہ منکروں پر آسمان ٹوٹ پڑے اور اللہ تعالیٰ اور ملائکہ کی افواج کفار کو تباہ کر دے یہ دونوں معجزہ بھی جن کو کفار نے طلب کیا کتب مقدسہ میں موجود ہیں۔دیکھو خدا سینا سے آیا اور شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قد دسیوں کے ساتھ آیا۔استثنا ۳۳ باب ۲۔یہ پیشگوئی نہایت عمدگی سے اس دن پوری ہوئی جس دن حضور علیہ السلام نے مکہ معظمہ کو فتح فرمایا۔غور کر و بخاری مطبع میرٹھ کا صفحہ ۶۱۳ اور بخاری مصری کا جلد ۲ صفحہ ۵۰ حضور کے ساتھ اس دن دس ہزار ہاں ٹھیک دس ہزار قدوس اصحابی جن کے ساتھ ملائکہ تھے موجود تھا اور اس دن ۲۹