365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 179 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 179

درس روحانی خزائن 179 کی گئیں اور یہ سب اُس وقت کیا گیا جبکہ ہم خود موجود نہ تھے۔نہ ہمارا کوئی عمل تھا۔کون کہہ سکتا ہے کہ سورج میرے عمل کی وجہ سے پیدا کیا گیا یاز مین میرے کسی شدھ کرم کے سبب سے بنائی گئی۔غرض یہ وہ رحمت ہے جو انسان اور اس کے عملوں سے پہلے ظاہر ہو چکی ہے جو کسی کے عمل کا نتیجہ نہیں (2) دوسری رحمت وہ ہے جو اعمال پر مترتب ہوتی ہے اور اس کی تصریح کی کچھ ضرورت نہیں۔“ لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 153،152) مشکل الفاظ اور ان کے معانی حسن و جمال خوبصورتی فیضوں فوائد، نفع پر توہ عکس، سایہ، پر چھاواں شده کرم عمل صالح ، نیک کام مترتب درست کیا ہوا، ترتیب دیا ہوا تفریح وضاحت سے بیان کیا ہوا