365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 178 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 178

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 106 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔178 اب جاننا چاہئے کہ مذہب اسلام کے تمام احکام کی اصل غرض یہی ہے کہ وہ حقیقت لفظ اسلام میں مخفی ہے اُس تک پہنچایا جائے۔اسی غرض کے لحاظ سے قرآن شریف میں ایسی تعلیمیں۔ہمیں ہیں کہ جو خدا کو پیارا بنانے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔کہیں اس کے حسن و جمال کو دکھاتی ہیں اور کہیں اُس کے احسانوں کو یاد دلاتی ہیں۔کیونکہ کسی کی محبت یا تو حسن کے ذریعہ سے دل میں بیٹھتی ہے اور یا احسان کے ذریعہ سے۔چنانچہ لکھا ہے کہ خدا اپنی تمام خوبیوں کے لحاظ سے واحد لا شریک ہے کوئی بھی اس میں نقص نہیں۔وہ مجمع ہے تمام صفات کا ملہ کا اور مظہر ہے تمام پاک قدرتوں کا اور مبد آہے تمام مخلوق کا، اور سر چشمہ ہے تمام فیضوں کا، اور مالک ہے تمام جزا سزا کا، اور مرجع ہے تمام امور کا، اور نزدیک ہے باوجو د دُوری کے اور دُور ہے باوجود نزدیکی کے ، وہ سب سے اوپر ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نیچے کوئی اور بھی ہے ، اور وہ سب چیزوں سے زیادہ پوشیدہ ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ اُس سے کوئی زیادہ ظاہر ہے۔وہ زندہ ہے اپنی ذات سے اور ہر ایک چیز اس کے ساتھ زندہ ہے۔وہ قائم ہے اپنی ذات سے اور ہر ایک چیز اس کے ساتھ قائم ہے۔اُس نے ہر یک چیز کو اُٹھارکھا ہے اور کوئی چیز نہیں جس نے اُس کو اُٹھارکھا ہو۔کوئی چیز نہیں جو اس کے بغیر خود بخود پیدا ہوئی ہے یا اس کے بغیر خود بخود جی سکتی ہے۔وہ ہر یک چیز پر محیط ہے مگر نہیں کہہ سکتے کہ کیسا احاطہ ہے۔وہ آسمان اور زمین کی ہر یک چیز کانور ہے اور ہر یک نور اسی کے ہاتھ سے چمکا۔اور اُسی کی ذات کا پر توہ ہے۔وہ تمام عالموں کا پروردگار ہے۔کوئی روح نہیں جو اس سے پرورش نہ پاتی ہو اور خود بخود ہو۔کسی رُوح کی کوئی قوت نہیں جو اس سے نہ ملی ہو اور خود بخود ہو اور اُس کی رحمتیں دو قسم کی ہیں (1) ایک وہ جو بغیر سبقت عمل کسی عامل کے قدیم سے ظہور پذیر ہیں جیسا کہ زمین اور آسمان اور سورج اور چاند اور ستارے اور پانی اور آگ اور ہوا اور تمام ذرات اس عالم کے جو ہمارے آرام کے لئے بنائے گئے۔ایسا ہی جن جن چیزوں کی ہمیں ضرورت تھی وہ تمام چیزیں ہماری پیدائش سے پہلے ہی ہمارے لئے مہتا