365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 60 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 60

درس القرآن 60 ذلِكُمْ أَقْسَطُ عِندَ الله یہ اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف والی بات ہے وَ أَقْوَمُ لِلشَّهَادَةِ اور شہادت کو زیادہ درست رکھنے والی و ادنی اَلا تَرْتَابُوا اور اس بات کہ قریب کرنے والی کہ تم جھگڑے میں نہ پڑو إِلا أَن تَكُونَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيرُونَهَا بَيْنَكُمْ سوائے اس صورت کے کہ تجارت دست بدست ہو فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَلَا تَكْتُبُوهَا اس صورت میں تم پر گناہ نہیں کہ تم اسے نہ لکھو وَ اَشْهدُوا إِذَا تَبَايَعْتُم اور جب باہم خرید و فروخت ہو تو گواہ بنالیا کر و وَلا يُضَار كَاتِبٌ ولا شَهِيدٌ اور لکھنے والے اور گواہ کو تکلیف نہ دی جائے وَ إِنْ تَفْعَلُوا فَانَّهُ فُسُوقُ بِكُمْ اگر تم ایسا کرو تو یہ گناہ ہو گا واتَّقُوا اللہ اور اللہ سے ڈرو و يُعَلِّمُكُمُ اللهُ اور اللہ تمہیں تعلیم دیتا ہے وَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیم اور اللہ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔(البقرة: 283)