365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 124 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 124

124 درس حدیث نمبر 104 حضرت ابو ہریرۃ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى ﷺ نے فرمایا: مَنْ سَلَكَ طَرِيقاً يَّلْتَمِسُ فِيْهِ عِلْماً سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ طَرِيقاً إِلَى الْجَنَّةِ (مسلم کتاب الذکر والد عا والتوبۃ والاستغفار باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن وعلى الذكر 6853) دنیا کے بڑے بڑے مذاہب عیسائیت، یہودیت ، ہندومت، بدھ مت کی مذہبی کتب اور ماخذ تعلیم کا قرآن شریف اور سنت و احادیث سے موازنہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ قرآن کریم اور احادیث میں دوسری مذہبی کتابوں کے مقابلہ میں علم سیکھنے اور سکھانے پر غیر معمولی زور دیا گیا ہے اور عقل و فہم و تدبر کے استعمال کی بار بار تلقین کی گئی ہے مشاہدہ قانون قدرت کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔قرآن شریف میں تو یہ فرمایا گیا ہے کہ اِنَّمَا يَخْشَى اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر : 29) کہ عالم لوگ ہی اللہ کی حقیقی خشیت رکھتے ہیں اور حصول علم کے لئے رَبّ زِدْنِي عِلْمًا (طہ: 115) کی دعا سکھائی گئی ہے اور ہمارے نبی صلی کریم نے ہر مسلمان مرد اور ہر مسلمان عورت پر علم کی تلاش لازمی قرار دے دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:۔يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا وَ مَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الالباب ( البقرة: 270) یعنے خدائے تعالیٰ جس کو چاہتا ہے حکمت دیتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اس کو خیر کثیر دی گئی۔پس دیکھنا چاہئے کہ ان آیات میں مسلمانوں کو کس قدر علم و حکمت حاصل کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور حدیث شریف میں بھی آیا ہے طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ومُسْلِمَةٍ یعنی علم کا طلب کرنا ہر ایک مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔“ سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد 2 صفحہ 192) بعض دفعہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ بعض احمدی لڑکے بجائے با قاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے بازار میں کسی دوکان پر کام کر رہے ہیں۔مجبوری ہو تو الگ بات ہے ورنہ ہماری جماعت کے ہر لڑکے کو تعلیم کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔آمین