365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 2 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 2

درس القرآن 2 بدِيعُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وہ آسمان اور زمین کو بغیر کسی سابق نمونہ کے پیدا کرنے والا ہے۔انسان جو ایک عمارت بناتا ہے اس بنانے والے کو نقشہ بنانے والے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے مطابق وہ عمارت بنائے مگر اتنی عظیم قدرت والے خدا کو جس نے آسمان وزمین کی بغیر کسی پہلے نمونہ کی موجودگی کے تخلیق کرلی، کیا وہ بھی کسی بیٹے کا محتاج ہو سکتا ہے؟ وَ اذَا قَضَی امرا جب وہ کسی چیز کا فیصلہ کرتا ہے فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ تو وہ صرف اس کے متعلق حکم دیتا ہے کہ ایسا ہو جائے اور ویسے ہی ہو جاتا ہے وہ انسانوں کی طرح نہ کسی اینٹ سیمنٹ کا محتاج ہے نہ کسی مزدوروں کی اس کو ضرورت ہے۔ایسے خدا کے متعلق کہنا کہ اس نے اپنی مدد کے لئے بیٹا بنا لیا ہے ، نادانی نہیں تو اور کیا ہے۔