365 دن (حصہ دوم) — Page 100
درس القرآن 100 فَإِن زَلَلْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْكُمُ الْبَيِّنْتُ اور اگر تم باوجود اس کے کہ تمہارے پاس کھلے کھلے نشان آئے ، ڈگمگا گئے فَاعْلَمُوا تو جان لو اَنَّ اللهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ کہ اللہ یقیناً غالب اور حکمت والا ہے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔“فرماتا ہے اگر تم اپنی اصلاح نہیں کرو گے اور طاقت اور قوت حاصل کرنے کے بعد بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی بجائے ان پر ظلم کرنا شروع کرو گے۔اور انہیں مالی اور جسمانی نقصانات پہنچاؤ گے تو تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ تمہارے سر پر ایک غالب خدا موجود ہے۔” ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 457 مطبوعہ ربوہ)