365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 76 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 76

درس القرآن 76 شہر بھی چھوڑنا پڑا۔جب مدینہ منورہ کو تشریف لے گئے اور وہاں بھی ان ظالموں نے پیچھانہ چھوڑا۔جب ان کے ظلموں اور شرارتوں کی بات انتہا تک پہنچ گئی تو خدا تعالیٰ نے مظلوم قوم کو اس مظلومانہ حالت میں مقابلہ کا حکم دیا اور وہ بھی اس لئے کہ شریر اپنی شرارت سے باز آجاویں اور ان کی شرارت سے مخلوق خدا کو بچایا جاوے اور ایک حق پرست قوم اور دین حق کے لئے ایک راہ کھل جاوے۔" تقریرین بمقام قادیان 29 و 30 دسمبر 1904ء بتقریب جلسہ سالانہ " صفحہ 28 بار دوم دسمبر 1922ء مطبوعہ قادیان)