365 دن (حصہ دوم) — Page 149
درس حدیث 149 گا۔اس کے بعد حضور صلی الی یم نے ایک نہایت اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے جس کی طرف ہمارے معاشرے میں بہت ہی توجہ کی ضرورت ہے، آپ صلی ﷺ نے فرمایا مَنْ سَتَرَ مُسْلِمًا جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے اس کے عیب اور غلطی کی تشہیر کے بجائے اس کو ڈھانکتا ہے سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور اس کے عیوب اور غلطیاں لوگوں پر ظاہر نہیں ہونے دے گا۔