365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 199 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 199

درس روحانی خزائن 199 کی تھی جو پوری نہ ہوئی؟ اور کیونکر ممکن ہے کہ صادق کی پیشگوئی جھوٹی نکلے؟ یہودی یہ اعتراض بھی کرتے ہیں کہ مسیح نے کہا تھا کہ ابھی بعض لوگ زندہ موجود ہوں گے کہ میں واپس آؤں گا۔مگر یہ پیشگوئی بھی جھوٹی ثابت ہوئی اور وہ اب تک واپس نہیں آیا۔ایسا ہی ہمارے نبی صلی این یکم کے بعض اُمور پر جاہلوں کے اعتراض ہیں جیسا کہ حدیبیہ کے واقعہ پر بعض نادان مرتد ہو گئے تھے۔اور کیا اب تک پادریوں اور آریوں کی قلموں سے وہ تمام جھوٹے الزام ہمارے سید و مولی صلی ال نیم کی نسبت شایع نہیں ہوتے جو مجھ پر لگائے جاتے ہیں؟“ مشکل الفاظ کے معانی: بهتان الزام گوساله پرستی بچھڑے کی پرستش کرنا تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 513،514) دست اندازی مداخلت کرنا، ہاتھ ڈالنا