365 دن (حصہ اول) — Page 13
درس القرآن 13 درس القرآن نمبر 10 أوليكَ عَلى هُدًى مِنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة:6) یہ ذکر کرنے کے بعد کہ اللہ تعالیٰ کی اس اعلیٰ درجہ کی کامل کتاب قرآن شریف میں کوئی شک کی بات نہیں کیونکہ یہ اس کی کتاب ہے جو سب سے زیادہ جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کتاب متقیوں کو صحیح راستہ دکھاتی ہے ، ساتھ ہی یہ بھی بتا دیتا ہے کہ متقی کون ہوتے ہیں؟ متقی وہ ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ پر جس کی ذات بہت چھپی ہوئی ہے سچا ایمان لاتے ہیں اور ایمان لانے کے بعد اس کے جو دو ضروری تقاضے ہیں یعنی حق اللہ کی ادائیگی اور بندوں کے حقوق کی ادائیگی اس کو نماز کے ہے ذریعہ اور خدا کی دی ہوئی نعمتوں کو بندوں پر خرچ کرنے کے ذریعہ ادا کرتے ہیں۔اور ان باتوں کا علم ان کو خدا کے کلام کے ذریعہ ہوتا ہے جو آنحضرت صلی کم پر اترا ہوتا ہے اس لئے اس کلام پر ایمان لاتے ہیں اور اس کلام کی سچائی کا ثبوت اس کلام میں پیشگوئیوں سے بھی ملتا ہے جو آپ صلی للی یکم سے پہلے اترا تھا اس لئے اب وہ اس کلام پر بھی ایمان لاتے ہیں اور یہ بھی مانتے ہیں کہ موت کے بعد دوبارہ زندگی ہو گی اور خدا کے حضور حاضر ہونا ہے جہاں حساب کتاب ہو گا۔اب فرماتا ہے أُولبِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اس ہدایت پر چل رہے ہیں جو ان کے پیدا کرنے والے ان کو ترقی دینے والے مالک کی طرف سے آئی و أوليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ اور صرف یہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں، اپنی مراد کو پالینے والے ہیں کیونکہ مثلاً دولت کی طلب کرنے والے کبھی دولت پالیتے ہیں، کبھی نہیں بھی پاتے ان کا اپنی مراد کو پالینا کی بات نہیں۔کچھ حکومت کو طلب کرتے ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ان میں سے کچھ کو حکومت مل جائے تو ان میں سے اکثر بری طرح ناکام ہوتے ہیں۔کچھ لوگ صحت کو ڈھونڈتے ہیں مگر بیماری اور کمزوری ان کا پیچھا نہیں چھوڑتی، کچھ لوگ کوٹھیوں اور جانداروں کی خواہش کرتے ہیں، اس کے لئے کوشش بھی کرتے ہیں مگر ناکام ہو جاتے ہیں صرف وہ لوگ جو خدا کو اور خدا کی رضا کو ڈھونڈتے ہیں اور ایمان لاکر نماز ادا کرتے ہوئے بندوں کے حقوق ادا کرتے ہوئے قرآن پر عمل کرتے ہیں وہ اپنے اس مقصد میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ، ہمیشہ کامیاب رہتے ہیں۔