365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 12 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 12

درس القرآن 12 درس القرآن نمبر و وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (البقرة: 5) ترجمہ: اور وہ لوگ جو اس پر ایمان لاتے ہیں جو تجھ پر اتارا گیا اور جو تم سے پہلے اتارا گیا اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔گزشتہ درس میں اس سے پہلی آیت کا یہ مضمون بیان ہوا تھا کہ متقی جو اس کتاب سے ہدایت کا صحیح راستہ حاصل کرنا چاہتے ہیں کے لئے تین (3) باتیں ضروری ہیں ایک یہ کہ وہ اللہ کی ذات پر جو نظر نہیں آتی ایمان لائیں اور اللہ کے حق ادا کرنے کے لئے نماز قائم کریں اور مخلوق کی ہمدردی اور فائدہ کے لئے اپنا مال اور جو کچھ خدا نے ان کو دیا ہے ، خرچ کریں۔اس آیت میں جو آج پڑھی گئی ہے یہ بتایا گیا ہے کہ ان تینوں باتوں یعنی خدا پر ایمان، خدا کے حقوق کی ادائیگی اور خدا کے بندوں کے حقوق کی ادائیگی کس طرح ہو اس کو سمجھنے کے لئے خدا کی ان باتوں پر ایمان لانا ضروری ہے جو خدا نے محمد رسول اللہ صلی للی کم پر اتاری ہیں۔اس کلام سے جو آپ پر اتارا گیا ہے انسان کو اللہ کے حقوق ادا کرنے کے لئے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کے لئے صحیح راستہ کا بھی پتہ لگتا ہے اور ایسی دلیلیں ملتی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ خدا ہے اور اس کے حقوق ادا کرنے اور اس کے بندوں کے حقوق ادا کر نے کتنے ضروری ہیں۔ساتھ ہی اس کلام کو بھی ماننا ضروری چاہیئے جو آپ سے پہلے اللہ نے اپنے رسولوں پر، نبیوں پر اتارا تھا کیونکہ اس کلام میں قرآن شریف کے اترنے اور رسول اللہ صلی تعلیم کے نبی ہونے کے بارہ میں پیشگوئیاں ہیں جن سے اب قرآن شریف اور رسول کریم صلی علیم کی سچائی ثابت ہوتی ہے۔پھر یہ بھی ضروری ہے کہ آدمی یہ بھی یقین رکھے کہ مرنے کے بعد اس کی زندگی ہو گی جب اللہ تعالیٰ نیکوں کو اچھا بدلہ دے گا اور شرارت اور بدی کرنے والوں کو سزا ملے گی کیونکہ جب تک آخرت کی اس زندگی کا یقین نہ ہو انسان اس زندگی میں توجہ سے اچھے کام نہیں کرے گا اور برے کاموں کو نہیں چھوڑے گا۔