دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 4 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 4

4 پیش لفظ یہ ایک صاحب تجربہ کی تحریر ہے۔اور عملی زندگی کی تصویر بھی۔اس کو دعوت الی اللہ کے میدان کارزار میں حریف کا سامنا اور مقابلہ کرنا پڑا اور جس قسم کے اعتراضات احمدیت پر ہوتے ہیں اور علماء جوانداز اور طریق مخالفت کی آگ پر تیل ڈالنے اور ہوا دینے کے لئے اختیار کرتے ہیں۔ان سارے امور کو سامنے رکھتے ہوئے مصنف نے ختم نبوت کے مقدس نام پر جماعت احمدیہ کی مخالفت کا گہرا تاریخی اور علمی جائزہ ” دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال میں پیش کیا ہے۔