بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 102 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 102

102 نے درج کی ہیں۔( منقول اخبار الفضل ۵ ستمبر ۱۹۶۷ء صفحہ ۳۔(۴) دوا مولانا سید نذیر الحق صاحب قادری مولانا کی منعیم اور مشہور کتاب "کتاب الاسلام" کا آج تک بر صغیر ہند و پاک میں بہت چرچا ہے۔مفتی مولانا انتظام اللہ شہابی نے اس پر ان الفاظ میں تبصرہ کیا ہے۔اسلامی تعلیم کے ہر پہلو کو مختصر طور پر وضاحت کے ساتھ نمایاں کیا ہے۔عقائد اخلاق اور اعمال کی کوئی اہم بات ترک نہیں ہوئی"۔( قاموس الکتب اردو جلد اول صفحه ۳۲۴ ناشر انجمن ترقی اردو پاکستان کراچی۔مطبوعہ جون ۱۹۶۱ء) مولانا عبد الرحیم صاحب ناظم مکتبہ علوم مشرقیه دار العلوم اسلامیہ پشاور لباب المعارف العلمية " جلد دوم صفحه ۷۴ (مطبوعہ فیروز پرنٹنگ ورکس لاہور جنوری ۱۹۳۹ء میں اس کتاب کو عہد حاضر کی جامع اور جلیل القدر تصنیف قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں۔مولف فہرست ہذا اپنے مبلغ علم کے مطابق بوثوق یہ کہہ سکتا ہے کہ اسلام کے موضوع پر اردو زبان میں ایسی جامع کتاب نہیں لکھی گئی۔اسلامی تعلیم کے ہر ایک پہلو کو مختصر طور پر وضاحت کے ساتھ نمایاں کیا ہے اور بہیئت مجموعی مستند باتیں لکھی ہیں۔عقائد اخلاق اور اعمال کی کوئی اہم باب غالباً ان سے متروک نہیں ہوئی۔۔۔۔۔مسلمان طلبا اس کو ضرور پڑھیں۔جلیل القدر تصنیف ہے" "کتاب الاسلام" جیسی مبسوط اور جلیل القدر کتاب میں جس کثرت کے ساتھ صوات 2009 تا 215 پر کسی علافظی کر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے بے مثال لٹریچر سے استفادہ کیا گیا ہے اس کی حیران کن تفصیلات ملک کے فاضل و محقق جناب محمد شفیع خان صاحب نجیب آبادی مرحوم کے قلم سے ہدیہ قارئین کی جاتی ہیں۔فرماتے ہیں۔تعارف آج کل ایک کتاب جس کا نام "کتاب الاسلام" ہے۔میرے زیر مطالعہ ہے۔جس کو مولانا سید نذیر الحق صاحب قادری نے تالیف فرمایا ہے۔اس کی ضخامت