بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 79 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 79

79 مغرب کی طرف نزدیک ہے۔اس کا تیل روشن ہو جائے اگر چہ اس کو آگ نہ لگے۔روشنی کے اوپر روشنی۔اللہ تعالٰی اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے راہ دکھاتا ہے اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔" خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے یعنی ہر ایک نور جو بلندی اور پستی ارواح و اجسام اور ظاہر و باطن میں نظر آتا ہے خواہ وہ ذاتی ہو یا عرضی اور خواہ ذہنی ہو یا خارجی خالق ارض و سماوی کا عطیہ ہے اور اسی کا فیضان ہے یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ حضرت رب العالمین کا فیضان ہر چیز پر محیط ہے کوئی جگہ اور کوئی وجود اس کے فیض سے خالی اور محروم نہیں۔وہ تمام فیوض کا مبداء اور تمام انوار کی علت ہے۔تمام رحمتوں کا سرچشمہ ہے۔تمام برکات کا مخزن ہے۔اللہ ہی ہے جس نے ہر چیز کو ظلمت عدم سے نکال کر وجود کی روشنی عطا کی۔کائنات ارض و سماوی میں کوئی وجود ایسا نہیں جو ذات باری تعالٰی سے مستفیض نہ ہو۔یمی فیضان عام ہے جس کو اللہ نور السموات والارض سے تعبیر کیا گیا ہے۔اس فیض عام کو بیان فرمانے کے بعد بغرض اظہار کیفیت فیضان خاص، نور حضرت خاص حضرت خاتم الانبیا ملی و دیوی کی مثال کو بیان فرمایا۔نور محمدی کو مثال میں اس لئے بیان فرمایا کہ اس دقیقہ نازک کو سمجھنے میں کوئی ابہام اور دقت باقی نہ رہے۔علم و بیان و معانی کا اصول ہے کہ معانی معقولہ کو صور محسوسہ میں بیان کرنے سے ہر ایک نجی بھی دقیق امر کو بخوبی سمجھ جاتا ہے۔فرمایا کہ نبوت محمدی پر ایمان لانے والو! اگر نور محمدی یعنی فیضان محمدی کے شرف و کمال کو سمجھنا ہے تو اس مثال سے سمجھو تاکہ تم اپنی زندگیوں اور عقائد و اعمال کی تاریکیوں کو دور کر کے اپنے آپ کو نور ایمان سے منور کر سکو۔"