بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 51
51 تعریف یہی ہے کہ اگر خوای دلیلی عاشقش باش محمد بست برہان محمد " جیسا کہ معزز قارئین گذشتہ صفحات میں مطالعہ فرما چکے ہیں یہ پر معارف شعر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا ہے اور آپ کی کتاب "آئینہ کمالات اسلام" میں مرقوم ہے۔-۱۸ مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی رہنما تاریخ پاکستان کا یہ ایک کھلا ورق ہے کہ دسمبر ۱۹۷۰ء کے انتخاب میں مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ نے اور مغربی پاکستان میں جناب ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کی اور صدر پاکستان محمد یحییٰ خان نے عوامی لیگ کے لیڈر شیخ مجیب الرحمن کو کامیابی کا پیغام دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم قرار دیا اور انہیں حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔فروری 1921 ء میں اسمبلی کے اجلاس ڈھاکہ کی تیاری زور شور سے شروع تھیں کہ "مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان" کے مرکزی رہنماؤں نے انگریزی زبان میں ایک رسالہ ارکان اسمبلی میں تقسیم کے لئے شائع کیا جس کا نام تھا۔AN APPEAL TO THE MEMBERS OF NATIONAL ASSEMBLY OF PAKISTAN رسالہ کے دیباچہ میں عوامی لیگ کے بانی مسٹر سید حسین شہید سہروردی کو زبر دست خراج تحسین ادا کیا گیا کہ وہ پاکستان کے عظیم رہنماؤں میں پہلے سیاست دان تھے جنہوں نے ”قادیانی مسئلہ " بروقت بھانپ لیا۔ازاں بعد احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ کیا۔اس ضمن میں قرآن کریم اور احادیث نبوی کے بعض اقتباسات