بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 45 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 45

45 صفحه ۱۲۵ چوں زمن آید ثنائے سرور عالی تیار عاجز از مدحش زمین و آسمان دهر دو دار مجھ سے اس عالی قدر سردار کی تعریف کس طرح ہو سکے جس کی مدح سے زمین و آسمان اور دونوں جہاں عاجز ہیں۔اں مقام قرب کو دارد بدلدار قدیم کس نداند شان آن از واصلان کرد گار قرب کا وہ مقام جو وہ محبوب ازلی کے ساتھ رکھتا ہے اس کی شان کو واصلان بارگاہ الہی میں سے بھی کوئی نہیں جانتا۔آن عنا تها کہ محبوب ازل دارد بدو کسی بخوابے ہم ندیده مثل آن اندر دیار مہربانیاں جو محبوب ازلی اس پر فرماتا رہتا ہے وہ کسی نے دنیا میں خواب میں بھی نہیں دیکھیں۔سردر خاصان حق شاہ گروه عاشقاں آنکه روحش کرد طے ہر منزل وصل نگار خاصان حق کا کردار اور عاشقان الہی کی جماعت کا بادشاہ ہے جس کی روح نے محبوب کے وصل کے ہر د جہ و طے کر لیا ہے۔آنکه دارد قرب ناس اندر جناب پاک حق آنکه شان او نه فهمد کس زخاصان و کبار وہ جو کہ جناب الہی میں خاص قرب رکھتا ہے وہ جس کی شان خواص اور بزرگ بھی نہیں سمجھتے۔احمد آخر زماں کو اولیس را جائے فخر آخرین را مقتدا و ملجا و کهف و حصار احمد آخر الزمان جو پہلوں کے لئے فخر کی جگہ ہے اور پچھلوں کے لئے پیشوا۔مقام پناہ۔جائے حفاظت اور قلعہ ہے۔است درگاه بزرگش کشتی عالم پناہ کس نگر دو روز محشر جز پناهش رستگار اس کی عالی بارگاہ سارے جہاں کو پناہ دینے والی کشتی ہے۔حشر کے دن کوئی اس کی پناہ میں آنے کے بغیر نجات نہیں پائے گا۔