بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 135 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 135

135 جن کا جواب انہیں اپنے مذاہب کی تعلیمات کی روشنی میں دینے کو کہا گیا۔مرزا غلام احمد قادیانی نے ان سوالات کے جواب پر مشتمل ایک مضمون لکھا جس کو مرزا صاحب کے ایک معتقد مولوی عبد الکریم نے جلسہ میں پڑھ کر سنایا۔جس کو بعد میں اسلامی اصول کی فلاسفی " کے نام سے کتابی شکل میں ربوہ سے جو کہ اس وقت میرے سامنے ہے اس کے شروع میں " سچائی کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشی" کے عنوان سے جو دعوے کئے گئے مرزا صاحب کے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں۔" یہ وہ مضمون ہے جو انسانی طاقتوں سے برتر اور خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور خاص اس کی تائید سے لکھا گیا ہے۔۔۔۔۔۔جو شخص اس مضمون کو اول سے آخر تک پانچوں سوالوں کے جواب میں سنے گا میں یقین کرتا ہوں کہ ایک نیا ایمان اس میں پیدا ہو گا اور ایک نیا نور اس میں چمک اٹھے گا اور خدا تعالی کے پاک کلام کی ایک جامع تفسیر اس کے ہاتھ آجائے گی۔یہ میری تقریر انسانی فضولیوں سے پاک اور لاف و گزاف کے داغ سے منزہ ہے۔۔۔۔۔۔مجھے خدائے علیم نے الہام نے مطلع فرمایا ہے کہ یہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا اور اس میں سچائی اور حکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قومیں بشرطیکہ حاضر ہوں اور اس کو اول سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی۔۔۔۔۔خدا تعالٰی نے یہ ارادہ فرمایا ہے کہ اس روز اس پاک کتاب کا جلوہ ظاہر ہو۔میں نے عالم کشف میں اس کے متعلق دیکھا کہ میرے محل پر غیب سے ایک ہاتھ مارا گیا اور اس کے چھونے سے اس محل میں ایک نور ساطع نکلا جو ارد گرد پھیل گیا اور میرے ہاتھوں پر بھی اس کی روشنی ہوئی۔تب ایک شخص جو میرے پاس کھڑا تھا وہ بلند آواز سے بولا الله اکبر