بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 123 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 123

123 رو و اقتباس کتاب احکام اسلام" کے صفحہ نمبر ۱۲۶ ۱۲۷ پر اور تیسرا اقتباس صفحہ ۱۵۷ ۱۵۸ پر موجود ہے۔پہلا اقتباس " قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے کہ شادی کے تین فائدے ہیں۔نه ایک عفت اور پر ہیز گاری۔دوسری حفظ صحت۔تیسری اولاد اور پرہیز پھر ایک اور جگہ فرماتا ہے۔ولیستعفف الذين لا يجدون نكاحاحتی يغنيهم الله من فضله (الجزو نمبر ١٨ سورة النور ) یعنی جو لوگ نکاح کی طاقت رکھیں جو پر ہیز گار رہنے کا اصل ذریعہ ہے تو ان کو چاہئے کہ اور تدبیروں سے طلب عفت کریں۔چنانچہ بخاری اور مسلم کی حدیث میں آنحضرت می فرماتے ہیں کہ جو نکاح کرنے پر قادر نہ ہو اس کے لئے پر ہیز گار رہنے کے لئے یہ تدبیر ہے کہ وہ روزے رکھا کرے اور حدیث یہ ہے۔یا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فليتزوج فانه اغض للبصر و احصن للفرج و من يستطع فعليه بالصوم فانه وجاء (صحیح مسلم و بخاری) یعنی اے جوانوں کے گروہ جو کوئی تم میں سے نکاح کی قدرت رکھتا ہو تو چاہئے کہ وہ نکاح کرے کیونکہ نکاح آنکھوں کو خوب نیچا کر دیتا ہے اور شرم کے اعضاء کو زنا وغیرہ سے بچاتا ہے ور نہ روزہ رکھو کہ وہ خصی کر دیتا ہے۔رنہ ) آریہ دھرم صفحه ۱۹ طبع اول ۱۸۹۵ء) دوسرا اقتباس ”محصنين غير مسافحين الجزء نمبر ۵۔یعنی چاہئے کہ تمہارا نکاح اس نیت سے ہو کہ تا تم تقویٰ اور پرہیز گاری کے قلعہ میں داخل ہو جاؤ۔ایسا نہ ہو کہ حیوانات کی طرح محض نطفہ نکالنا ہی تمہارا مطلب ہو۔" آریہ دھرم صفحه ۱۹ طبع اول ۱۸۹۵ء) تیسرا اقتباس " مهر مسلمانوں میں نکاح ایک معاہدہ ہے جس میں مرد کی طرف سے اور تعمد نان و نفقہ اور اسلام اور حسن معاشرت شرط ہے اور و و