بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 115 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 115

115 جاتی ہیں۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز مغرب مقرر ہے۔(۴) چوتھا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے جب بلا تم پر وارد ہو ہی جاتی ہے اور اس کی سخت تاریکی تم پر احاطہ کر لیتی ہے۔مثلاً جب کہ فرد قرار داد جرم اور شہادتوں کے بعد حکم سزا تم کو سنا دیا جاتا ہے اور قید کے لئے ایک پولیس مین کے تم حوالے کئے جاتے ہو سو یہ حالت اس وقت سے مشابہ ہے جب کہ رات پڑ جاتی ہے اور ایک سخت اندھیرا پڑ جاتا ہے۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عشاء مقرر ہے۔(۵) پھر جب کہ تم ایک مدت تک اس مصیبت کی تاریکی میں بسر کرتے ہو تو پھر آخر خدا کا رحم تم پر جوش مارتا ہے اور تمہیں اس تاریکی سے نجات دیتا ہے۔مثلاً جیسے تاریکی کے بعد پھر آخر کار صبح نکلتی ہے اور پھر وہی روشنی دن کی اپنی چمک کے ساتھ ظاہر ہو جاتی ہے۔سو اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز فجر مقرر ہے اور خدا نے تمہارے فطری تغیرات میں پانچ حالتیں دیکھ کر پانچ نمازیں تمہارے لئے مقرر کیں۔اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ یہ نمازیں خاص تمہارے نفس کے فائدہ کے لئے ہیں۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ ان بلاؤں سے بچے رہو تو پنج گانہ نمازوں کو ترک نہ کرو کہ وہ تمہارے اندرونی اور تغیرات کا ظل ہیں۔نماز میں آنے والی بلاؤں کا علاج ہے۔تم نہیں جانتے کہ نیا دن چڑھنے والا کس قسم کے قضاء و قدر تمہارے لئے لائے گا۔پس قبل اس کے جو دن چڑھے تم اپنے موٹی کی جناب میں تضرع کرو کہ تمہارے لئے خیر و برکت کا دن چڑھے۔" (کشتی نوح ص ۶۳ - ۶۵ طبع اول ۱۹۰۲ء) یہ سارا اقتباس کتاب احکام اسلام" صفحہ ۴۹ سے ۵۱ یک درج ہے۔