Ittemam-ul- Hujjat

Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

About

یہ رسالہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی رسل بابا امرتسری پر اتمام حجّت کرنے کے لیے جون۱۸۹۴ء میں شائع کیا۔ اس رسالہ کا کچھ حصہ عربی میں ہے اور کچھ اردو میں۔ اس کی تالیف کا باعث مولوی رسل بابا امرتسری کا رسالہ حیات المسیح ہوا۔ جس میں حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے آسمان پر بچشمہ العنصری زندہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس رسالہ میں قرآن مجید اور احادیث اور ائمہ اور سلف صالحین کے اقوال سے مسیحؑ کی وفات پر مختصر لیکن جامع بحث کی ہے۔ مولوی مذکور نے اپنے رسالہ میں ان کے دلائل کو ردّ کرنے والے کے لیے ایک ہزار روپیہ انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ یہ رسالہ رؤسائے امرتسر اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور خود مولوی رسل بابا صاحب کو رجسٹر کر کے بھجوایا گیا مگر مولوی رسل بابا صاحب نے اپنے ہزار روپیہ انعام کے اعلان کا پاس نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر کے اپنا کذب اور دروغ ثابت کر دیا۔ مولوی رسل بابا صاحب امرتسری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشد ترین مخالفوں میں سے تھے۔ آپ نے اپنی کتاب انجام آتھم میں ان کا شمار نو مشہور مفسد مخالفین میں کیا ہے۔ اور وہ آخر کار ۸؍دسمبر ۱۹۰۲ء کو طاعون سے امرتسر میں وفات پا گئے۔

All Formats

Share

page

of

482