About
مئی یا جون ۱۸۹۲ء مطابق ۱۳۰۹ ہجری میں ایک عیسائی عبداللہ جیمز نے انجمن حمایت اسلام لاہور کو اسلام کے بارہ میں اپنے تین سوالات بغرض جواب بھیجے۔ انجمن نے جواب کی غرض سے یہ سوالات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ،حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحبؓ اور مولوی غلام نبی صاحب امرتسری کو بھیجے۔ انجمن حمایت اسلام لاہور نے ان تینوں کے جوابات کو 'ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جواب' کے عنوان سے شائع کر دیا۔ حضرت اقدس مسیح مود علیہ السلام کے تحریر فرمودہ جوابات کو بعد میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے مکتوبات احمدیہ جلد سوم صفحہ ۳۴ تا ۷۹ میں شاید فرمایا اور 'تصدیق نبیﷺ' کے نام سے علیحده کتاب کی صورت میں بھی شائع کیا گیا تھا۔
All Formats
Share
page
of
556