About
’لیکچر لدھیانہ‘ کے نام سے موسوم یہ لیکچر سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام نے ۴؍نومبر ۱۹۰۵ء کو لدھیانہ میں دیا۔ حضور علیہ السلام نے لیکچر ہذا میں بالخصوص اس بات کو اپنی صداقت کا ایک نشان ٹھہرایا کہ علماء نے مل کر اس سلسلہ کو مٹانے کی کوششیں کیں۔ آپؑ اور آپؑ کی قائم کردہ جماعت کے خلاف کفر کے فتوے جاری کئے اور ان کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بلاد عرب میں تشہیر دی گئی۔ مگر ان تمام کوششوں کا نتیجہ اُلٹ نکلا۔ اللہ تعالیٰ کی بشارت کے مطابق اسکی تائید و نصرت ہمیشہ آپؑ اور آپؑ کے سلسلہ کے ساتھ شامل حال رہی جبکہ مخالفین کو اللہ تعالیٰ نے ہر موقع پر ذلیل و رُسوا اور ناکام و نامراد کیا۔
اس لیکچر میں چونکہ آپؑ کے مخاطب اکثر مسلمان تھے۔ اس لئے آپؑ نے اپنا اور اپنی جماعت کا اسلام کے بنیادی عقائد پر ایمان لانے کا ذکر فرمایا۔ اور پھر تفصیل کے ساتھ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی وفات کو کتاب و سنت، اجماع و قیاس سے ثابت فرمایا۔ کتاب کے آخر میں حضورؑ نے اپنی آمد کا مقصد بیان کرتے ہوئے اسلام کے جلد غلبہ کی خوشخبری دی۔
All Formats
Share
page
of
563