About
یہ کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلامی ممالک عرب اور فارس اور روم اور بلاد الشام وغیرہ کے متقی بندوں اور صالح علماء اور مشائخ کو تبلیغ کرنے کے لیے بصورت مکتوب تصنیف فرمائی اور اس کی تصنیف کا حقیقی محرک وہ الہام اور رؤیا ہوئے جن میں آپؑ کو اللہ تعالی نے یہ بشارت دی تھی کہ مختلف ممالک کے صلحاء اور نیک بندے آپ پر ایمان لائیں گے اور آپ کے لیے دعائیں کریں گے اور یہ کہ اللہ تعالی آپ کو برکت پر برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔
یہ کتاب ۱۹۰۰ء میں لکھی گئی۔ کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدسؑ کا ارادہ کئی باب لکھنے کا تھا مگر ایک ہی باب آپؑ نے لکھا اور پھر معلوم ہوتا ہے آپ کی توجہ دوسری کتب کی طرف مبزول ہو گئی اور اس کتاب کی عام اشاعت آپؑ کی وفات کے بعد فروری ۱۹۱۰ء میں ہوئی۔
All Formats
Share
page
of
500