About
۲؍فروری ۱۹۰۰ء کو عید الفطر کے روز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریک پر سرکار برطانیہ کی کامیابی کے لیے دعا کے واسطے ایک عام جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں قادیان اور قریبی دیہات کے علاوہ افغانستان، عراق، مدراس، کشمیر اور ہندوستان کے مختلف اضلاع کے باشندے ایک ہزار کی تعداد میں حاضر ہوئے۔ قادیان کے غربی جانب قدیمی عیدگاہ میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ حضرت مولوی نور الدین رضی اللہ تعالی عنہ نے عید الفطر کی نماز پڑھائی۔ اور نماز کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک نہایت لطیف اور مؤثر خطبہ پڑھا۔ جس میں سورہ الناس کی لطیف اور پراز نکات و معارف تفسیر بیان کرتے ہوئے حکّام مجازی کے حقوق کا ذکر فرمایا اور گورنمنٹ برطانیہ کے احسانات کی وجہ سے اس کی وفاداری کے لیے تلقین فرمائی اور خطبہ عید کے بعد ٹرانسوال کی جنگ میں انگریزوں کی فتح کے لیے دعا کی تحریک فرما کر مجمع سمیت جوش و خلوص سے دعا کی اور اسی مناسبت سے یہ تقریب ’جلسہ دعا‘ کے نام سے موسوم کی گئی اور مجر وحین افواج برطانیہ کے لیے چندہ بھیجنے کی بھی پرزور تحریک فرمائی اور جب پانچ سو روپیہ چندہ جمع ہو گیا تو وہ گورنمنٹ کے متعلقہ محکمہ کو بھیج دیا گیا۔
All Formats
Share
page
of
735