Maseeh Hindustan Mein

Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

About

یہ کتاب ایک نہایت اہم مسئلہ کی علمی تحقیق پر مشتمل ہے جو دنیا کی تین بڑی اقوام سے تعلق رکھتا ہے یعنی یہودی، عیسائی اور مسلمان۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا ایک عظیم الشان مقصد احادیث میں کسر صلیب یعنی صلیبی عقیدہ کا جس پر موجودہ عیسائیت کی بنیا د ہے باطل ثابت کرنا بیان کیا گیا ہے ۔ اور وہ عقیدہ یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر مر کر انسانوں کے لئے لعنتی بنے تا وہ انہیں شریعت کی لعنت سے آزاد کریں۔ اس صلیبی عقیدہ کا جو مسئلہ کفارہ کی بنیاد ہے یا بالفاظ دیگر عیسائیت کی جان ہے، اس کتاب  میں مندرجہ ذیل دلائل و براہین سے باطل ہونا ثابت فرمایا:

باب اول :  مسیح کے صلیبی موت سے بچنے پر انجیلی دلائل۔

باب دوم :  اُن شہادتوں کے بیان میں جو حضرت مسیحؑ کے صلیبی موت سے بچ جانے کی نسبت قرآن و حدیث سے ملتی ہیں۔

باب سوم :   اُن شہادتوں کے بیان میں جو طب کی کتابوں سے لی گئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب سے زندہ اُتر آئے اور ان کے زخموں کے علاج کے لئے ان کے حواریوں نے یہ مرہم تیار کی جس کا نام ’’مرہم عیسیٰ‘‘ ہے۔

باب چہارم :  اُن شہادتوں کے بیان میں جو تاریخی کتب سے لی گئی ہیں جن میں حضرت مسیح علیہ السلام کے واقعہ صلیب کے بعد اپنے ملک سے ان کے نصیبین، افغانستان اور ہندوستان کی طرف ہجرت کرنے کا ذکر آتا ہے۔اس باب میں حضرت اقدسؑ نے اسلامی لٹریچر ، بُدھ مت کی کتابوں اور دیگر کتب تاریخ سے مسیحؑ کی سیاحت پر روشنی ڈالی ہے اور اس راستہ کا نقشہ بھی دیا ہے جو حضرت مسیح علیہ السلام نے یروشلم سے ہندوستان آنے کے لئے اختیار کیا تھا اور یہ بھی ثابت کیا ہے کہ کشمیر اور افغانستان میں مسیحؑ کی کھوئی ہوئی بھیڑیں آباد تھیں جن کی ہدایت کے لئے اﷲ تعالیٰ نے انہیں مبعوث فرمایا تھا۔

یہ کتاب آپ نے اپریل۱۸۹۹ء میں تصنیف فرمائی اور اس کی عام اشاعت پہلی بار ۲۰؍ نومبر ۱۹۰۸ء کو ہوئی۔

All Formats

Share

page

of

735