About
یہ رسالہ ۳۰؍نومبر ۱۸۹۸ء کو شائع ہوا۔ اس رسالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت عیسی علیہ السلام کے صحیح حالات زندگی درج فرمائے ہیں اور ان کے صلیب پر سے زندہ اتارے جانے اور سفر کشمیر اختیار کرنے اور سری نگر محلّہ خان یار میں ان کی قبر کے موجود ہونے پر روشنی ڈالی ہے اور ان کے مزار کا نقشہ بھی دیا ہے۔
مولوی محمد حسین بٹالوی نے اپنی عربی دانی کا سکہ جمانے کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک عربی الہام ا تعجب لامری پر جو یہ اعتراض کیا تھا کہ عجب کا صلہ لام نہیں آتا اس کا نہایت معقول اور مدلّل جواب احادیث نبویہؐ اور زبان عود عرب کے محاورات کی مثالیں پیش کر کے دیا ہے ۔ نیز اشتہار مباہلہ جس سے مولوی محمد حسین بٹالوی کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق سخت ذلت اور علمی پردہ دری ہوئی کی حقیقت بیان فرمائی ہے جس کی وجہ سے بٹالوی نے آپؑ کے خلاف گورنمنٹ کے پاس بہت سی شکایات کر کے اور گمراہ کن اطلاعات پہنچا کر غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔
All Formats
Share
page
of
524