About
اس کتاب کی تاریخ اشاعت ۲۰؍نومبر۱۸۹۸ء ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کتاب صرف ایک دن میں لکھی جمعرات کو آپ نے لکھنی شروع کی اور جمعہ کی صبح کو آپ نے اسے مکمل کر دیا۔ اس میں چار زبانوں عربی، اردو، فارسی اور انگریزی کے لیے چار کالم رکھے گئے۔ اصل کتاب حضرت اقدسؑ نے عربی میں لکھی اور اس کا اردو ترجمہ بھی خود ہی کیا۔ لیکن فارسی ترجمہ دوسرے دوستوں نے کیا اور ابھی انگریزی ترجمہ نہیں ہوا تھا کہ آپ نے یہ کتاب شائع فرما دی۔ نجم الہدی کا انگریزی ترجمہ خلافت ثانیہ کے عہد میں خان بہادر چوہدری ابوالہاشم خان صاحب نے کیا اور 'The Lead Star' کے نام سے شائع کیا۔ اس کتاب کی تالیف کی غرض آپؑ نے منکرین پر اتمام حجت اور امت کے غافل اور لاپروا لوگوں سے اظہار ہمدردی فرمائی ہے اس لیے کہ آپ کی دعوت کے قبول کرنے میں ان کی بھلائی ہے اور یہ ان تحریروں کا بدل ہے جو ان دنوں مخالفوں کی طرف سے نکلیں اور اس میں عمدہ عمدہ ملت اسلامی کے نقطے اور دقائق بیان کیے گئے ہیں۔ اور یہ رسالہ مخالفوں کے لیے ایک فریاد رس ہے۔ اس رسالہ میں حضرت اقدسؑ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمائے مبارکہ 'احمد' اور 'محمد' کی حقیقت نہایت دلکش انداز میں بیان فرمائی ہے اور آپؑ کے ایسے کمالات اور محاسن کا ذکر فرمایا ہے جن سے آنحضورؐ کا سب انبیاء سے بالا و برتر ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ نیز دجّالی فتن اور ان فتن کے ازالہ کے لیے اپنا خدا تعالی کی طرف سے مامور اور مبعوث ہونا بدلائل قاطعہ ثابت فرمایا ہے۔
All Formats
Share
page
of
524