Ayyam-us-Sulh

Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

About

حضرت اقدس علیہ السلام کے اشتہار مورخہ ۶؍فروری ۱۸۹۸ء درباره طاعون کے پڑھنے کے بعد بعض نے یہ اعتراض کیا کہ لوگوں کو اوّل یہ بتانا کہ طاعون کے استیصال کے لیے فلاں تدبیر یا فلاں دوا ہے اور پھر یہ کہنا کہ شامت اعمال سے یہ مرض پھیلتی ہے۔ ان دونوں باتوں میں تناقض ہے۔ اس کتاب کے شروع میں آپؑ نے اس اعتراض کا نہایت شرح و بسط سے جواب دیا ہے۔ دعا اور تدبیر اور تدبیر اور تقدیر کا فلسفہ اور ان میں باہمی موافقت اور مطابقت اور عجابت دعا کی حقیقت اور فرضیت دعا کے اسباب اور یہ کہ دنیا کی تمام حکمتیں دعا کے ذریعہ سے ظاہر ہوئیں۔ ان جملہ امور پر محققانہ اور حکیمانہ انداز میں روشنی ڈالی ہے۔ اور سورہ فاتحہ کے مختصر تفسیر بیان کرتے ہوئے اللہ تعالٰی کی صفت رحیمیت سے ضرورت دعا اور اس کے ثمرات اور فیوض کے یقینی ہونے پر استدلال فرمایا ہے۔ علاوہ ازیں اپنے دعویٰ مسیحیت و مہدویت کی صداقت پر نہایت مدلّل اور مؤثر پیرایہ میں بحث کی ہے اور آخر میں شہزادہ عبدالمجید صاحب مرحوم کے ایک قریبی رشتہ دار شہزادہ والا گوہر اکسٹرا اسٹنٹ کے وساوس کا جواب دیا ہے۔

All Formats

Share

page

of

524