حضرت سید احمد نور کابلی صاحب رضی اللہ عنہ نے اپنی قادیان ہجرت کے بعد حضرت صاجزادہ سید عبداللطیف شہید رضی اللہ عنہ کے متعلق چشم دید واقعات مرتب کئے جن کو قادیان سے ضیاء الاسلام پریس نے 26دسمبر 1921ء میں دو حصوں میں حضرت بھائی عبدالرحمن قادیانی ؓپرنٹر پریس کے زیر اہتمام شائع کیا تھا۔ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن میں قریبا 60 صفحات پر یہ دونوں حصے مکمل ہیں جن سے شہید مرحوم کے عظیم الشان دینی، علمی اور سیاسی مقام کا بھی پتہ چلتا ہے، ان کے قیام قادیان سے لیکر افغانستان واپسی، کابل کے دربار میں ہونے والی گفتگو، مباحثے، قید خانے کے حالات اور بالآخر شہید ...
more