احادیث میں مسیح موعود کی جماعت کی یہ واضح نشانی بتائی گئی تھی کہ وہ صحابہ کے نقش قدم پر چلنے والی ہوگی، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی طرح اپنا خون اللہ تعالیٰ کی راہ میں پیش کرنے کی اس مماثلت میں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے اصحاب میں حضرت صاجزادہ سید عبداللطیف شہید کا ایک لازوال مقام ہے۔
شہید مرحوم کے بارہ میں یہ کتاب احمدیت کی دوسری صدی کی پہلی عید قربان کے موقع پر ربوہ سے شائع کی گئی تھی۔ تب یہ عید قربان 14 جولائی کو تھی اور اسی تاریخ کو شہید مرحوم کو بھی کابل افغانستان میں نہایت بے دردی سے ایک مجمع کے سامنے حکومت و مذہب کے عما...
more