ڈاکٹر غلام جیلانی برق کیمل پوری کی کتاب حرف محرمانہ کا یہ تحقیقی جواب محترم قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری نے نومبر 1964ء میں تیار کیا تھا جسے نظارت اصلاح و ارشاد ربوہ کے صیغہ نشر واشاعت نے قریبا 700 صفحات پر طبع کروایا تھا۔ اس کتاب کی اضافی افادی حیثیت یوں بھی ہے کہ برق صاحب کی کتاب حرف محرمانہ میں درج اعتراضات احمدیت کے خلاف لکھے گئے تمام لٹریچر بالخصوص پروفیسر الیاس برنی کی کتاب ’’قادیانی مذہب‘‘ کا نچوڑ ہیں۔ یوں تحقیق عارفانہ کی صورت میں ان تمام مخالفین کے رد کا سامان ہوگیا ہے۔
اس کتاب میں محترم قاضی صاحب نے ختم نبوت پر جماعتی موقف کے بی...
more