شمائل النبی ؐ

Page 151 of 224

شمائل النبی ؐ — Page 151

شمائل النبی صلی اللہ علیہ وسلم 151 بَابُ مَا جَاءَ فِي حِجَامَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سینگی لگوانے کا بیان 345 حَدَّثَنَا عَلِيَّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ 345 حضرت انس بن مالک سے سینگی لگانے کی اجرت ابْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ سُئِلَ اَنَسُ بْنُ مَالِک کے متعلق سوال کیا گیا ( کہ وہ جائز ہے کہ نہیں؟) تو حضرت عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ فَقَالَ أَنَسٌ اِحْتَجَمَ رَسُولُ انسؓ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے سینگی لگوائی۔آپ کو ابو اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَمَهُ أَبُو طَيِّبَةَ طیبہ نے سینگی لگائی تھی۔حضور ﷺ نے انہیں دو صاع غلہ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ وَكَلَّمَ أَهْلَهُ فَوَضَعُوا دینے کا ارشاد فرمایا اور اس کے مالک سے بات مِنْ خَرَاجِهِ وَقَالَ إِنَّ أَفْضَلَ مَا تَدَاوَيْتُمُ بِهِ کی۔چنانچہ انہوں نے اس کے خراج میں کمی کر دی۔الْحِجَامَةُ أَوْ إِنَّ مِنْ أَمْثَلِ مَا تَدَاوَيْتُمُ بِهِ حضور ﷺ نے یہ بھی فرمایا سب سے بہتر طریق جس سے تم علاج کرتے ہو سینگی لگانا ہے۔الْحِجَامَةَ۔346 حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ 346: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ہے حَدَّثَنَا وَرُقَاءُ بْنُ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى عَنْ أَبِی نے سینگی لگوائی اور مجھے حکم دیا تو میں نے سینگی لگانے والے کو جَمِيْلَةَ عَنْ عَلِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّی اس کی اجرت دی۔اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَأَمَرَنِي فَأَعْطَيْتُ الْحَجَّامَ أَجُرَهُ۔1 حجم چوسنے کو کہتے ہیں۔حجامت ایک طریق علاج کا نام ہے جس سے مریض کے جسم کے کسی حصہ سے خون نکالا جاتا ہے۔سینگ کی طرز کے آلہ کی مدد سے ( متعلقہ حصہ کو چھید کر ) خون کھینچا جاتا تھا اس کے لئے جونک کا بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے اسے سینگی لگوانا یا پچھنے لگوانا کہتے ہیں۔انگریزی میں cupping کہتے ہیں۔2۔ابوطیبہ غلام تھے انہوں نے اپنی آزادی کے لئے فدیہ دینے کا فیصلہ کیا۔اور تین صاع روزانہ ادا کرتے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر ان کے مالک نے ایک صاع چھوڑ دیا۔(جمع الوسائل)