صحیح مسلم (جلد چہار دہم)

Page 166 of 280

صحیح مسلم (جلد چہار دہم) — Page 166

صحیح مسلم جلد چهاردهم 166 كتاب التوبة كَعْبٍ حِيْنَ أُصِيْبَ بَصَرَهُ کے الفاظ ہیں اور اس روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کم ہی کسی غزوہ کا ارادہ فرمایا مگر اس کو پوشیدہ رکھتے حتی کہ یہ غزوہ ہوا۔اس روایت میں حضرت ابو خیثمہ کے نبی ﷺ سے ملنے کا ذکر نہیں۔ایک اور روایت میں ہے کہ عبید اللہ بن کعب جو کعب کی بینائی جانے کے بعد سے ان کی رہنمائی کرتے تھے اور اپنے لوگوں میں سب سے بڑے عالم اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی سب سے زیادہ باتیں یا در کھنے والے تھے۔کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کعب بن مالک کو جو ان تین میں سے ایک ہیں جن کی توبہ قبول کی گئی کہ وہ کبھی بھی کسی غزوہ میں رسول اللہ ﷺ سے پیچھے نہیں رہے۔سوائے دو غزوات کے۔باقی روایت پہلی روایت کی طرح ہے مگر اس میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ یہ ایک جم غفیر کے ساتھ غزوہ کے لئے نکلے جو دس ہزار سے زیادہ تھے لیکن ان ( ناموں کے ) یکجا کرنے کے لئے کوئی رجسٹر نہیں تھا۔