صحیح مسلم (جلد دوازدہم)

Page viii of 359

صحیح مسلم (جلد دوازدہم) — Page viii

یہ ہے کہ کوئی حدیث جو مسلم میں موجود ہے وہ مسلم میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ مسلم کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کی اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس نمبر، عنوان اور کتاب کے تحت آرہی ہے۔مثلاً مسلم جلد دوازدهم کتاب الآداب کی روایت نمبر 3960 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب الآداب میں روایت نمبر 3961 باب النهي عن التكنى بابی القاسم میں بھی موجود ہے جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب الآداب کی حدیث نمبر 3960 بخاری میں کتاب العلم روایت نمبر 110 باب اثم من كذب علی النبی الا اللہ میں بھی موجود ہے، جس کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابوداؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں اور سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين