صحیح مسلم (جلد دہم)

Page viii of 259

صحیح مسلم (جلد دہم) — Page viii

کتاب کے تحت آ رہی ہے۔مثلاً مسلم جلد دہم کتاب الامارة کی روایت نمبر 3375 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب الامارۃ میں روایت نمبر 3376 باب الناس تبع لقريش والخلافة في قریش میں بھی موجود ہے۔جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب الامارۃ کی حدیث نمبر 3375 بخاری میں کتاب المناقب روایت نمبر 3493 باب المناقب میں بھی موجود ہے، جس کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں۔سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين !!!