صحیح مسلم (جلد دہم) — Page vii
ii سے وفاداری کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہاں عربی متن کا ایسا لفظی ترجمہ بھی درست نہیں ہوگا جو اصل مفہوم سے دور لے جائے۔بڑی محنت اور جانفشانی سے ان باتوں کو مدنظر رکھ کر ترجمہ کیا جارہا ہے۔اس وقت صحیح مسلم کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔جس کی دسویں جلد کتاب الامارة ، كتاب الصيد والذبائح وما يؤكل من الحيوان اور کتاب الاضاحی پر مشتمل ہے۔میں ابواب کی ترقیم دار الکتاب العربي بيروت الطبعة الاولى کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں۔بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس للاحادیث“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے 1384 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہارم حدیث نمبر 1385 سے 1778 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد پنجم حدیث نمبر 1779 سے 1997 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ششم حدیث نمبر 1998 سے2470 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ہفتم حدیث نمبر 2471 2765 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ہشتم حدیث نمبر 2766 سے 3142 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد نہم حدیث نمبر 3143 سے 3374 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دہم حدیث نمبر 3375 سے 3645 تک کی احادیث پر مشتمل ہے اور جلد یاز دہم انشاء اللہ ، حدیث نمبر 3646 سے شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعه دار الكتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔جلد دہم میں موجود ہر حدیث کی اطراف اور تخریج حاشیہ میں درج کی گئی ہے۔اطراف سے مراد یہ ہے کہ کوئی حدیث جو مسلم میں موجود ہے وہ مسلم میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ مسلم کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کی اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس عنوان یا