صحیح مسلم (جلد نہم)

Page viii of 301

صحیح مسلم (جلد نہم) — Page viii

کتاب کے تحت آ رہی ہے۔مثلاً مسلم جلد 9 کتاب القسامة کی روایت نمبر 3143 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب القسامة میں روایت نمبر 3144 باب القسامة میں بھی موجود ہے۔جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب القسامة کی حدیث نمبر 3143 بخاری میں كتاب الصلح روایت نمبر 2702 باب الصلح من المشرکین اور کتاب الادب روایت نمبر 6142 باب اکرام الكبير ويبدأ اكبر بالكلام والسؤال میں بھی موجود ہے۔جن کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں۔سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين