صحیح مسلم (جلد نہم)

Page 173 of 301

صحیح مسلم (جلد نہم) — Page 173

صحیح مسلم جلد نهم (آل عمران : 65) 173 كتاب الجهاد والسير نہیں کریں گے۔اور نہ ہی کسی چیز کو اس کا شریک ٹھہرائیں گے اور ہم میں سے کوئی کسی دوسرے کو اللہ کے سوا رب نہیں بنائے گا پس اگر وہ پھر جائیں تو تم کہہ دو گواہ رہنا کہ یقیناً ہم مسلمان ہیں جب وہ خط پڑھ کر فارغ ہوا تو اس کے پاس آوازیں بلند ہوئیں اور شور شرابا ہوا۔اس نے ہمارے بارہ میں حکم دیا تو ہمیں باہر نکال دیا گیا۔ابوسفیان کہتے ہیں جب ہم باہر نکلے میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ابن ابی کبشہ کا معاملہ تو بہت بڑھ گیا ہے۔اب تو اس سے بنی اصغر کا بادشاہ بھی ڈرتا ہے۔وہ کہتے ہیں مجھے رسول اللہ ﷺ کے معاملہ میں یقین ہو گیا کہ آپ ضرور غالب آئیں گے یہائک کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ میں اسلام داخل کر دیا۔ایک اور روایت میں مزید ہے کہ اور قیصر سے جب اللہ تعالیٰ نے فارس کی فوجوں کو ہٹا دیا تو وہ حمص سے ایلیاء کی طرف شکر کرنے کے لئے پیدل روانہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مصیبت سے نجات دی ہے اور اس روایت میں (مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ کی بجائے) مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ اور ( إِثْمُ الاريسيِّينَ کی بجائے ) إِثْمُ الْيَرِيُسِيِّينَ اور (بدِعَايَةِ الْإِسْلَامِ کی بجائے) بِدَاعِيَةِ الاسلام کے الفاظ ہیں۔