صحیح مسلم (جلد سوم)

Page v of 373

صحیح مسلم (جلد سوم) — Page v

نور فاؤنڈیشن صحیح مسلم کے ترجمہ کی توفیق پارہی ہے جس کی تیسری جلد کتاب المساجد ومواضع الصلاة اور کتاب صلاة المسافرین وقصرها، پر مشتمل ہے۔نور فاؤنڈیشن نے اپنی تخریج وتحقیق کے مطابق آنحضرت ﷺ کی احادیث کے مضمون کو زیادہ جامع طریق پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس تحقیق کے مطابق صحیح مسلم جلد سوم میں 585 احادیث شامل ہیں جو کہ المعجم المفهرس کے مطابق 628 احادیث بنتی ہیں۔صحیح مسلم جلد سوم میں ابواب کی ترقیم دار الکتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبرز ہیں بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے 1384 تک کی احادیث پر مشتمل ہے اور چوتھی جلد انشاء اللہ حدیث نمبر 1385 سے شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعہ دار الکتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔یہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ ریسرچ کرنے والے قاری کو ریسرچ میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔نور فاؤنڈیشن