سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 96
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم دو 64 ہم نے دنیا کے علاج کا بیڑا اٹھایا ہے ” جماعت احمدیہ کے نظام کے تمام حصے اس بات پر غور کرنے کے لئے سر جوڑیں۔ منصوبہ بندی کریں۔ اور اگر کوئی بھی برائی ہے تو اس سے پہلے کہ خدا نہ کرے ہم میں بحیثیت قوم مغربی ملکوں کی بیماریاں داخل ہو جائیں، اس کا ابھی سے خاتمہ کرنے کی کوشش کریں۔ ہم نے دنیا کے علاج کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ہم نے یہ وعدہ کیا ہے، یہ اعلان کیا ہے کہ ہم دنیا کا علاج کریں گے ۔ اگر علاج کرنے والے ہی مریض بن گئے تو دنیا سے فردی اور قومی برائیاں اور بدیاں کون دور کرے گا؟“ ( خطبه جمعه فرموده 13 فروری 2015ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 6 مارچ 2015ء صفحہ 7)