سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 502
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 470 ” خدا نے بھی اپنے قانون تشریح میں بہ تصدیق اپنے قانون قدرت کے تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدہ: 3) کا حکم فرمایا۔ “ (براہین احمدیہ حصہ دوم ، روحانی خزائن جلد اصفحہ 59) پس جب ہم نے اپنے آپ کو انصار اللہ کہا ہے اور نحن انصار اللہ کا نعرہ لگایا ہے تو ہمیں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ہونے کا حق اور انصار اللہ ہونے کا حق ادا کرنے کے لئے اپنی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔ اللہ تعالی اس کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ اپنی حالتوں کو ہم تبدیل کرنے والے ہوں۔ اپنے بچوں کی حالتوں میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ہوں۔ اپنے گھروں کے ماحول کو پرامن رکھنے والے ہوں۔ اپنے معاشرے کے ماحول کو پر امن رکھنے والے ہوں اور آخر میں اس دنیا کو امن اور سلامتی کا پیغام پہنچانے والے ہوں اور اس دنیا کو ایک خدا کا ماننے والا بنانے والے ہوں اور دنیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا لہرانے والے ہوں اور دنیا کو آپؐ کے جھنڈے تلے لانے والے ہوں۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ ہم ہمیشہ ایسے ہی انصار بن کر رہیں۔ آمین“ ( خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله برطانیه فرموده 29 ستمبر 2024 ء الفضل انٹر نیشنل 19 نومبر 2024ء)