سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 48 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 48

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 16 ایک اور اہم خلق جو تمام جماعتی عہدیداروں میں ہونا چاہیے وہ شفقت اور ہمدردی ہے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ایک اور اہم خُلق جو تمام جماعتی عہدیداروں میں ہونا چاہیے وہ شفقت اور ہمدردی ہے۔ جماعتی عہدیدار ہونے کی حیثیت سے آپ کو اپنے ماتحتوں اور جماعت کے دوسرے افراد کے ساتھ محبت، نرمی اور رحم دلی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ آپ کے دلی محبت اور شفقت کے جذبات دوسروں کو آپ کے اور بھی قریب کر دیں گے اور اس سے جماعتی کاموں کی طرف بھی کشش پیدا ہو گی اور اس طرح ان کا جماعت سے تعلق بھی مضبوط ہو گا۔“ (ریفریشر کورس عہدیداران لجنہ اماء اللہ برطانیہ 18-19 جنوری 2014ء الفضل انٹر نیشنل 25 اپریل 2014ء)