سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 453 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 453

سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم 421 بتایا ہے کہ ذکر الہی کرو، نمازوں میں دعا کرو، اور عشاء کی نماز کے بعد رات میں دو نفل بھی پڑھو اور اللہ سے دعا کرو کہ وہ تمہیں اپنا قرب عطا فرمائے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے توجہ دلائی کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو زندگی، روز گار اور آمدنی میں برکتوں سے نوازا ہے۔ اسی طرح تلقین فرمائی کہ اپنے اوپر افضال الہی کو یاد رکھیں اور شکر گزار بنیں نیز صدقہ بھی دیا کریں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ لین شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ (ابراهیم (8) کہ اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں ضرور تمہیں بڑھاؤں گا۔ 8: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث قدسی کا تذکرہ کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیان فرمایا کہ جو شخص چل کر خدا کے پاس آتا ہے تو خدا تعالیٰ دوڑ تا ہوا اس کے پاس جاتا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کی روشنی میں تلقین فرمائی کہ اس کے لئے انسان کو کوشش کرنی چاہیے۔ اسی طرح حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صحابہ کرام کی حیات مبارکہ کی روشن مثال بھی پیش فرمائی کہ وہ کاروبار بھی کیا کرتے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جنگ کے موقع پر تین سو اونٹ عطیہ کیے تھے جس سے ان کی پیشہ تجارت سے وابستگی اجاگر ہوتی ہے۔ اس کے باوجود صحابہ خدا کو نہیں بھولے اور اس کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے۔ جب نماز کے لئے کھڑے ہوں تو اس میں ادعیہ ماثورہ کو پوری توجہ سے پڑھیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے راہنمائی طلب فرمائی گئی کہ ہم اپنی نمازوں میں حالت خشوع و خضوع کس طرح پیدا کر سکتے ہیں ؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ جب نماز کے لئے کھڑے ہوں تو اس میں ادعیہ ماثورہ کو پوری توجہ سے پڑھیں۔ نفلی نمازوں کے دوران بار بار تکرار کے ساتھ الحمد لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے کلمات ادا کریں۔