سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 4 of 539

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 4

ہونی چاہیے۔“ ( حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی پیغام ، بحوالہ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اکتوبر 2010ء صفحہ 8-9) یہ امر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ بحیثیت فردِ جماعت اور ممبر مجلس انصاراللہ ہمارا حقیقی لائحہ عمل حضرت خلیفۃ المسیح کی زبانِ مبارک سے جاری فرمودہ نصائح ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ سید نا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مختلف مواقع پر مجلس انصار اللہ کو ہر شعبہ سے متعلق نہایت عمیق اور اہم نصائح سے نوازا ہے۔ حضور اقدس کی مجلس انصار اللہ کو ارشاد فرمودہ ہدایات و نصائح پر مشتمل سبیل الرشاد کی جلد چہارم حصہ دوم طبع کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔ زیر نظر جلد میں سال 2014ء تا 2024ء تک کے جملہ زریں ارشادات و ہدایات کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجلس انصار اللہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس جلد کی تیاری میں شامل جملہ احباب کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین ناشر